16 دسمبر 2013 - 20:30
افغانستان میں ہلاکتیں

افغانستان میں طالبان نے دعوی کیا ہے کہ سرکاری فوج سے جھڑپوں میں اکیاسی افغاں فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا: طالبان نے دعوی کیا ہے کہ صوبہ کنٹر میں سرکاری فوج اور طالبان کے درمیاں جھڑپوں میں اڑتالیس فوجی ہلاک اوراٹھارہ زخمی ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ان جھڑپوں میں طالبان گروہ کے بھی تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔حکومت کابل نے اس خبر پر کوئي رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ادھر اطلاعات ہیں کہ آسٹریلیا کے فوجیوں نے آج صوبہ اوروزگان میں اپنی بیس خالی کردی ہے۔ آسٹریلیا  کے وزیر اعظم اور وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ ارزگان کے ترینکوٹ علاقے میں آسٹریلوی فوجیوں نے اپنا اڈہ خالی کردیا جس کےبعد اسے بند کردیا گیا۔ آسٹریلین حکومت کے پروگرام کے مطابق چار سو فوجی افغان فوج کی ٹریننگ کے لئے کابل اور قندھار میں تعینات رہيں گے اور آسٹریلیا افغان فوج کو سالانہ نواسی ملین ڈالر فراہم کرے گا۔قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں طالبان گروہ کی سرگرمیاں ایکبار پھر بڑھتی جارہی ہیں یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس گروہ کے خلاف مختلف علاقوں میں افغان سیکیورٹی فورسیز کی کاروائیاں بھی بدستور جاری ہیں اور دونوں طرف سے ایک دوسرے کے خلاف کامیابیوں کے دعوے کئے جاتے رہے ہیں۔

.......

/169